الخدمت فاؤنڈیشن کیلئے مخیر حضرات کا تعاون انتہائی اہم ہے، جمیل کرد
کوئٹہ: الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکر دنے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے یتیموں،تعلیم وصحت اورریلیف پراجیکٹس چلانے کیلئے مخیر حضرات کا تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے مخیرحضرات الخدمت فاؤنڈیشن کاساتھ دیں تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں بہتری اور وسعت لے آئیں الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات بلوچستان کے تمام دوردرازعلاقوں گوادرسے ژوب اور چمن تک بلاتفریق رنگ ونسل اورزبان ہیں۔ہم تعاون کرنے والے مخیر حضرات کے شکر گزاراور دیگر سے گزارش ہے کہ ہمارے دکھی انسانیت کی خدمت میں بھرپور ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نصیرآبادکے شہر ڈیرہ مرادجمالی میں ڈونرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے نام امیر بشیر احمدماندائی،خاوند بخش،الخدمت فاؤنڈیشن نصیرآبادکے صدرعلی احمدماندائی۔پروفیسر محمد ابراہیم ابڑوودیگر ذمہ داران معاونین اورسماجی سیاسی رہنما بھی موجودتھے۔ڈونر کانفرنس میں مخیر حضرات تاجر برادری کسانوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کیلئے لاکھوں نقدی اور وعدوں کا اعلان کیا۔معاونین ومخیر حضرات نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن واقعی دکھی انسانیت کا نام ہے ہم جہاں بھی پریشانی مصیبت وآفت دیکھتے ہیں سب سے پہلے الخدمت فاؤنڈیشن مددکیلئے پہنچتی ہے۔مخیر حضرات تاجربرادری اپنی آخرت بنانے اور پریشان حال عوام کی پریشانی کم کرنے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دے رہی ہے اس سے دلی سکون واطمینان اورآخرت کی کامیابی میسر آئیگی دیگر مقررین نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کی تمام جدوجہد بلاتفریق رنگ ونسل صرف اللہ کی رضاوخوشنودی کیلئے کر رہے ہیں۔ موجودہ پریشان کن صورتحال،کرونامہنگائی کی وجہ سے معمولی مصیبت وپریشانی بھی کمزور مستحق لوگوں کیلئے بڑی مصیبت وپریشانی بن جاتی ہیں اگر مخیر حضرات الخدمت فاؤنڈیشن کا بھر پور ساتھ دیں توہم ان مشکلات وپریشانی میں کمی کر سکتے ہیں اللہ کی رضاوخوشنودی،پریشان حال عوام کے مسائل کے حل،اصلاح معاشرہ کی اصلاح،تربیت،خدمت کیلئے ہماری جدوجہد صوبہ بھر میں جاری ہیں ہمارے معاشرے میں غربت بے روزگاری زیادہ ہونے کی وجہ سے ہر برف غربت وپریشانی کا دور دورہ ہے عوام کو دووقت کا کھانا بھی میسر نہیں سرمایہ دار،مخیر حضرات اگر اس موقع پر پریشانی حال عوام کا ساتھ نہیں دیگی تویہ بے حسی ہوگی جو زندہ ذمہ دارمعاشرے کے شایان شان ہیں اس مشکل میں الخدمت ہی ہماراسہارابن گیاہے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات قابل تقلید قابل تعریف اور قوم کو سنوارنے،معاشرے کی اصلاح تعلیم وترقی کی خدمات ہیں اس حوالے سے الخدمت کی جتنی بھی تعریف کی جائیں کم ہیں۔دیگر فلاحی سماجی تنظیموں کو الخدمت کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ان کے کام میں وسعت بہتری آجائیں۔مخیر حضرات،فلاحی سماجی تنظیموں اور حکومتی اداروں کو انسانیت بچانے کی جنگ میں الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دینا چاہیے۔


