آٹھ سے سولہ مئی تک مکمل لاک ڈاون کیا جائے گا،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ بلوچستان میں کوروانا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہمیں سخت فیصلے کرنا پڑے جس سے کیسز کی شرح میں کمی آئی اب آٹھ مئی سے سولہ مئی تک مکمل لاک ڈاون کیا جائے گا جبکہ بین الصوبائی، اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اور تفریحی مقامات بھی بند رہیں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو آفیسر ز کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔لیاقت شاہوانی نے کہاکہ کوئٹہ میں کورونا کے کیسز میں اضافہ کی وجہ سے ہم سختی پر مجبو ر ہوئے ہیں ایس او پیز پر عملدرآمد سے کوئٹہ میں کورونا کے کیسز میں کمی ہوئی ا ب بلوچستان میں 8 سے 16مئی تمام کاروباری سرگرمیوں اور ٹرا نسپو رٹ کی نقل و حمل پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم کچھ کاروبار کو استثنی دیاگیاہے جن میں اشیائے خوردو نو ش،میڈیکل اسٹو ر اور دودھ دہی کی دوکانیں شامل ہیں انھوں نے کہاکہ حکومتی پابند یو ں کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائیگی چاند رات کے بازاروں پر مکمل پابندی عائد رہے گی تمام تفریحی اور سیاحتی مقاما ت کو بند کردیاگیاہے عید والے دن تفریحی مقامات کی طرف جانیوالی شاہراہوں کو مکمل بند کردیاجائے گاحکومتی ترجمان کا کہنا تھاکہ عید کیموقع پر بچوں کے جھولوں اور روایتی میلوں پرپابندی ہوگی انھوں نے کہاکہ کوئٹہ میں فیس ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیاگیا ہے کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیاگیاہے ویکسینیشن کیلئے دو موبا ئل یونٹس کام کرر ہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ بلوچستا ن میں آکسیجن کی کوئی قلت نہیں ہے آکسیجن سلنڈر وافر مقدار میں موجود ہیں انھوں نے مزید بتایاکہ صوبہ میں آج جمعتہ الوداع کے موقع پر یوم استغفار منایاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں