ایف سی اہلکاروں پر حملہ تکلیف دہ، اداروں کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے، نوابزادہ جمال رئیسانی

کوئٹہ: نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر قوتیں بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتی اس لئے وہ بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہی ہیں ان واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے بلوچستان کے علاقو ں کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے وطن کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ بدترین دہشت گردی قرار دیا ہے اور کہاہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کا مشن جاری ہے گا۔انہوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پردکھ کااظہارکیااورکہاکہ ایف سی اہلکاروں پرفائرنگ کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے، وطن کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ بدترین دہشت گردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں