نیب کا شہباز شریف کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب کا کہنا ہےکہ اس سلسلے میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے اپیل دائر کرنے کے لیے تیاری شروع کردی ہے۔

نیب کی جانب سےمزید کہا گیا ہےکہ تمام اقدامات آئین وقانون کے مطابق کسی بھی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثوں کےکیس میں ضمانت پر رہا کیا تھا اور پھر عدالت نے انہیں 8 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تاہم لاہور ائیرپورٹ سے روانگی کے موقع پر امیگریشن حکام نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔دوسری جانب حکومت نے بھی شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں