مستحقین کا راشن من پسند افراد میں تقسیم کرنا شرمناک عمل ہے:مقبول بلوچ
بی ایس او کے سینیئر ممبر مقبول بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں ڈی سی مستونگ کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افراد میں راشن تقسیم کرنے کا ڈرامہ کیا گیا.ان کاکہنا تھا کہ یونین کونسلز درینگڑھ، ببری اور آباد میں غریبوں کے نام پہ ملنے والا راشن مستحقین کے بجاۓ سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور حکمران پارٹی کے ممبرز میں بانٹے گۓ جن کی پہلے سے چاروں انگلی گھی اور سر کڑھائی میں ہےڈی سی مستونگ نے اپنے من پسند افراد کا لسٹ بنا کر ان میں راشن تقسیم کیا.ان کا مزید کہنا تھا کہ بی ایس او ایک قومی تنظیم اور مظلوموں کا ساتھی ہے اور اس مشکل وقت میں بھی بی ایس او مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی. انہوں نے ڈی سی مستونگ سے مطالبہ کیا کہ مستونگ میں راشن کی منصفانہ اور غیر سیاسی تقسیم فوری عمل میں لایا جائے بصورت دیگر بی ایس او مستونگ بھر میں احتجاج کی کال دیگی.