کوئٹہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جاری، شہر میں کاروباری مراکزکھلے رہے

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں جاری شہر میں کاروباری مراکزکھلے رہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ شہرمیں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کی موجودگی میں بازار کھلے رہے لیاقت بازار، جناح روڈ، پرنس روڈ سمیت تمام کاروباری مراکز میں دکانوں کے شٹر بند کرکے کاروبار جاری رہا جبکہ متعلقہ علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او دن بھر گشت کر کے صورتحال کا مکمل جائزہ لیتے رہے تاہم انکی جانب سے کسی بھی قسم کی دکانیں بند نہیں کروائی گئیں اور نہ کاروائی عمل میں لا ئی گئی کوئٹہ شہر میں دن بھر ٹریفک بھی جام رہا جبکہ کہیں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدآمد نظر نہیں آیا

اپنا تبصرہ بھیجیں