جلد ہی حکومتی ترجمانوں کی چھٹی ہونے والی ہے،علی مددجتک

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ حکومت پیپلز پارٹی کے خلاف بیانات دینے کی بجائے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ دے، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکومتی ترجمان ٹی وی پر بانسری بجا رہے ہیں، جلد ہی ترجمانوں کی چھٹی ہونے والی ہے، الاقصیٰ مسجد اور غزہ میں رہائشی علاقے کے شہریوں پر اسرائیلی دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہمسجد الاقصیٰ اور غزہ میں رہائشی علاقے کے شہریوں پر اسرائیلی دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اسرائیل بیت المقدس دارالحکومت کے ساتھ فلسطینی ریاست کے حق سے انکار نہیں کرسکتاپاکستان پیپلز پارٹی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد میں ساتھ کھڑے ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ترجمان اپنی زبانوں کو لگام دے کر کارکردگی پر توجہ دیں، بلاول بھٹو نے حکومت کو آئینہ دکھایا ہے، ڈھیٹ بننے کے بجائے پی ٹی آئی اپنی اصلاح کرے حکومتی ترجمان اپنی نااہلی کے دفاع میں 18ویں آئینی ترمیم کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششوں سے باز رہیں، کیا پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 14 فیصد تک پہنچانے کی ذمہ دار ہے؟۔انہوں نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزوں کی سرپرستی کر رہی ہے جس کی وجہ سے آج ہر چیز مہنگی ہے تبدیلی سرکار نے تباہی مچا دی ہے انہوں نے کہا کہ ایک سال میں بجلی کے بلوں کی قیمتوں میں 29 فیصد تک کے اضافے نے عام آدمی کیلئے زندگی گزارنا مشکل بنادیا ہے اور عمران خان دنیا بھر میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں، تاریخ میں لکھا جائے گا کہ ایک زرعی ملک نے ایک ایسے ملک سے خیراتی چاول لئے جہاں چاول کاشت ہی نہیں ہوتے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے اربوں ڈالر کا قرضہ لے کر کرپشن میں اڑادیا اور آج ہر پاکستانی پونے دولاکھ روپوں کا مقروض ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں