قوموں کی ترقی کا دارومدار نوجوان نسل پر منحصرہے،ڈاکٹراسحاق بلوچ

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے تنظیمی دورے کے دوران کلی شوہاپ کا دورہ کیا اور نیشنل پارٹی کا یونٹ شکیل دیا اس موقع پر محمد بخش سمالانی‘ غلام فاروق ماندائی‘ حاجی محمد ایوب ساسولی‘ محمد آصف ماندائی‘ داؤد ماندائی‘ سرفراز ماندائی‘ دین محمد سمالانی‘ عبدالکریم و دیگر سینکڑوں لوگوں نے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کی اس موقع پر ڈاکٹر اسحاق بلوچ کی زیر نگرانی مین فٹ بال کل شوہاپ اور شاہین کرکٹ کلب شوہاپ کی تشکیل دی گئی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کے مستقبل ہوتے ہیں اور قوموں کی ترقی کا دارومدار نوجوان نسل پر ہے وہ صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان کے کلب کی پارٹی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ تعلیم ہی وہ شعبہ ہے جو شعور اور ترقی کا ضامن ہے اس لئے نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں تین یونیورسٹی اور تین میڈیکل کالج کے قیام کی منظوری دی اور خاران میں یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام ہماری جماعت کی تعلیم دوستی کا روشن ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اسی طرح جب ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ وزیر تعلیم تھے سینکڑوں گرلز سکول کی منظوری دی جو آج گرلز ہائی سکول ہیں انہوں نے کہا کہ 21 ویں صدی علم اور ٹیکنالوجی کی صدی ہے اس لئے نوجوان اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور اچھی سیاست کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں