جس سکول اور کالج میں گیا وہاں سے نکالا گیا، شیخ رشید
راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جس اسکول اور کالج میں گیا وہاں سے نکالا گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ماں کو اسکول سے متعلق جھوٹ بولتا رہتا تھا، ہمارے کون سا رزلٹ گھر آتے تھے۔انہوں نے کہا کہ لوگ بڑا کہتے ہیں کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی یا کیمرج یونیورسٹی کے پڑھے ہوئے ہیں مگر آج بھی نوکریوں کیلئے دھکے کھا رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ انسان میں خؤد کچھ کرنے کی ہمت ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ آخری مرتبہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے سلیوٹ کرنے کے بعد ہاتھ جوڑ کر مجھے کہا کہ آپ گھر جائیں۔
Load/Hide Comments


