ایران میں کرونا سے ہلاکتیں 4 ہزار اور متاثرین 60 ہزار سے تجاوز کر گئے

تہران،ایران گذشتہ 24 گھں ٹوں کے دوران کرونا کے نتیجے میں مزید 136 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ایران میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4083 ہو گئی جب کہ مزید 2274 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 ہزار 500 ہو گئی ہے۔ سیکڑوں مریض اس مہلک وباء کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 34 ہزار 236 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ ایران میں ایک طرف کرونا وائرس نے تباہی پھیلا رکھی ہے اور دوسری طرف مسلسل لاک ڈاؤن سے حکومت سخت پریشان ہے۔ لاک ڈاؤن جاری رکھنے اور ختم کرنے کے حوالے سے بھی ایرانی حکومت میں اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ طویل مدت کے لیے لاک ڈاؤن پہلے سے زبوں حال معیشت کو مزید تباہ کردے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں