کوئٹہ،مستونگ روڈ ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ:مستونگ روڈ سونا خان کے قریب مزدا اور موٹر سا ئیکل کے آپس میں ٹکرا جا نے سے موٹر سا ئیکل سوار جاں بحق جبکہ ضلع قلعہ عبدللہ کے کلی پو پلزئی کے قریب سڑک حادثہ میں 2نوجوان زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ روڈ سونا خان کے قریب مزدا اور موٹر سا ئیکل کے آپس میں ٹکرا جا نے سے موٹر سا ئیکل سوارنور جان ولد شاہ بخش عمر 22سال سکنہ قلات جا ن کی با زی ہا ر گیا متوفی کی نعش کو سول ہسپتال کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے ضا بطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔دوسری جا نب ضلع قلعہ عبداللہ کے کلی پو پلزئی میں مو ٹس سائیکل سواران نثا ر احمد اور مقبول احمد سڑک حادثہ میں زخمی ہو گئے ہیں جن کی حا لت خطرے سے با ہر بتا ئی جا رہی ہے نثار احمد کو سول ہسپتال کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


