پی ڈی ایم جلد عوام کو خوشخبری سنائیگی، مولانا غفورحیدری

منگچر:حکومت ناکام عوام میں بیداری کے جذبے پیدا ہوگئے میر اللہ بخش سمالانی جمعیت کے قیمتی اثاثہ تھا انکی رحلت سے نا قابل تلافی نقصان پہنچا جمعیت کیلئے انکی خدمات سنہری حروف سے لکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام منگچر کے نڈر رہنماء میر اللہ بخش سمالانی کے گھر جا کر ان کے فرزند میر حضور بخش سمالانی، کزن میر حنیف سمالانی اور تمام پسماندگان سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام رہنماء سردار زادہ میر سخی جان سمالانی علی جان سمالانی ڈاکٹر یعقوب بلوچ محمد عمر غزنوی مولانا داد خدا لہڑی حافظ محمد افضل لہڑی حافظ نظام دین لہڑی انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ناکام عوام میں بیداری کے جذبے پیدا ہوگئے عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے پی ڈی ایم کے قیادت جلد عوام کو خوشخبری کی نوید سنا دیے گی 21 مء فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اسرائیلی جارحیت کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل جائے انہوں نے کہا کہ جمعیت کے نڈر رہنماء میر اللہ بخش سمالانی جمعیت کے قیمتی اثاثہ تھا انکی وفات سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہمہ جہد شخصیت کے مالک جمعیت کے وفا دار ورکز کے رحلت سے جمعیت علماء اسلام کے قائدین ورکرز اس غم کے گھڑی میں برابر کے شریک ہے پارٹی کے لئے انکی خدمات کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا مرحوم ایک بے باک نڈر رہنماء تھے ایسے مخلص رہنماء کی صحبت سے جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز محروم ہوگئے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے نڈر رہنماء میر اللہ بخش سمالانی کے جماعتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا گوں ہے مرحوم کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں