کپواڑہ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی زخمی

سرینگر: غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع کپواڑہ میں ایک بھارتی فوجی بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں زخمی ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے نزدیک گولف -11 پوسٹ پر ایک دھماکے میں زخمی ہوگیا۔گولف 11 پوسٹ پر کام کرتے ہوئے اچانک بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس سے فوجی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی فوجی کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں