تربت، مختلف علاقوں میں خسرہ کی وباء پھیل گئی
تربت (نمائندہ انتخاب) شاہ آباد، آسکانی بازار آبسرمیں خسرہ کی وباء پھیل گئی، عوامی شکایات پر محکمہ صحت کی ٹیم کا دورہ، تفصیلات کے مطابق آبسرکے علاقے شاہ آباد اور آسکانی بازارمیں خسرہ کی وباء پھیلنے کی اطلاع پر ای پی آئی مکران ڈویژن کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹرفاروق رند نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ای پی آئی کیچ کے اے ایس وی اللہ بخش بلوچ، سول ڈسپنسری بلوچی بازار آبسر کے انچارج سبزل خان کولواہی، پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع کیچ کے سابقہ صدر کامریڈ باقی بلوچ ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے شاہ آباد آپسر میں خسرہ کے مریضوں سے متعلق معلومات حاصل کی اور وباء کی نوعیت اور پھیلاؤ کاجائزہ لیا، اس موقع پر EPI مکران ڈویژن کے آفیسر ڈاکٹر فاروق رند نے سول ڈسپنری بلوچی بازار آپسر کے انچارج کو حکم جاری کیا کہ فوری طورپر شاہ آباد آسکانی آپسر میں جو افراد خسرہ کے مرض میں مبتلا ہیں ان کا علاج معالجہ کیا جائے اور جن کے خسرہ سے متاثرہونے کا شبہ ہو ان کے خون کے سیمپل لئے جائیں۔


