اردگان کا پوپ فرانسس کو فون، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

استنبول:ترک صدر رجب طیب اردوان نے پوپ فرانسس سے فون پر رابطہ کیا ہے جس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر ترک صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترک صدر نے پوپ فرانسس سے فلسطینیوں کے قتل عام رکوانے میں مدد پر زور دیا۔ترک صدر نے پوپ فرانسس سے فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل پر پابندیاں لگانے پر بھی زور دیا۔ترک صدر نے کہاکہ جب تک عالمی برادری اسرائیل پر پابندیاں نہیں لگاتی فلسطینی قتل عام کا نشانہ بنے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں