سی پیک:علامہ اقبال اقتصادی زون میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے،عاصم سلیم باجوہ
کوئٹہ : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زون میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے،مجموعی طور پر 2276 ایکڑ میں سے 33 فیصد اراضی فروخت ہوچکی ہے،اقتصادی زون میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے صنعتوں کی تعمیر شروع کردی ہے۔ پیر کو سماجی رابطو ں کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زون میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے،مجموعی طور پر 2276 ایکڑ میں سے 33 فیصد اراضی فروخت ہوچکی ہے،زون کی 33 فیصد اراضی 69 سرمایہ کاروں نے خریدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال خصوصی اقتصادی زون میں ترقیاتی کی 182 ایکڑ اراضی 7 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے خریدی ہے،اقتصادی زون میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے صنعتوں کی تعمیر شروع کردی ہے۔


