کراچی میں مٹی کا طوفان، مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
ملیر (نمائندہ ریاض بلوچ)تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان امڈ آیا، جبکہ کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ کراچی کے علاقے خدا کی بستی، صدر، اورنگی ٹاؤن، قصبہ کالونی، سرجانی، نیوکراچی، یوسف گوٹھ، تیئسر ٹاون اور بلدیہ سمیت کئی علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔ کراچی میں شدید گرمی کے بعد بادل چھا گئے، گرمی کازور ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گردآلود ہوائیں ایک گھنٹے تک چل سکتی ہیں۔بارش کے بعد کراچی کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا، 925 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے. نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، ایف بی ایریا میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی..کراچی کے علاقے گلشن اقبال، اسکیم 33، سرجانی ٹاون، اورنگی، کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل، ایئرپورٹ، گڈاپ، اولڈ سٹی ایریا سائٹ میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی.


