سمندری طوفان،امیتابھ کے دفتر میں پانی بھر گیا

ممبئی (انتخاب نیوز)سمندری طوفان تاؤتے کے باعث ممبئی میں ہونے والی طوفانی اور موسلا دھار بارشوں کے باعث بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے دفتر میں بھی پانی بھر گیا۔اپنی بلاگ پوسٹ میں امیتابھ بچن نے لکھا کہ بن بلائے مہمان یعنی سائیکلون کے باعث دن بھر موسلا دھار بارش برستی رہے اور تیز ہواؤں سے متعدد درخت گر پڑے جب کہ سڑکیں پانی سے بھرگئیں۔انہوں نے بتایا کہ بارش کے باعث جوہو میں واقع ان کے دفتر ‘جنَک’ میں بھی پانی بھر گیا تھا اور تیز ہوا کے باعث اسٹاف کے کمروں کی چھتیں بھی اڑگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں