ترک فوج نے کردستان ورکرز پارٹی کے اعلیٰ کمانڈر کو قتل کردیا
بغداد(انتخاب نیوز) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترک فوج نے شمالی عراق میں ایک آپریشن میں کردستان ورکرز پارٹی کا ایک اعلیٰ عسکری کمانڈر ہلاک کر دیا ہے۔ ایردوآن نے کابینہ کے اجلاس کے بعد بتایا کہ پی کے کے کا یہ عسکری لیڈر صوفی نوردین کے کوڈ نام سے مشہور تھا اور یہ شامی تھا۔ واضح رہے کہ کردستان ورکرز پارٹی طویل عرصے سے ایک آزاد ریاست کے قیام کے لیے برسرپیکار ہے، جب کہ ترکی اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔
Load/Hide Comments


