ژوب ایئر پورٹ کو 3سال بعد آپریشنل کر دیا گیا
ژوب:صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ و ماحولیات مٹھا خان کاکڑ وفاقی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں سے ضلع ژوب میں واقع ژوب ایئر پورٹ کو 3 سال بعد آپریشنل کردیا گیا۔2018 کے بعد آج پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی پہلی پرواز PK 528 36 مسافروں کو کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے لے کر ژوب پہنچ گئی۔ ژوب ایئر پورٹ پر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ و ماحولیات مٹھا خان کاکڑ،جنرل مینیجر پی آئی اے بلال اور سٹیشن مینیجر ژوب ایئرپورٹ عبدالشکور اور دیگر اعلء حکام نے پہلی پرواز کے مسافروں کا استقبال کیا۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی پہلی فلائٹ 529 -Pk 41 مسافروں کو ژوب سے لے کر کراچی کے لئے روانہ ہوگئی ژوب سے پی آئی اے کی ہفتے میں دو پروازیں منگل اور جمعہ کو کراچی سے ژوب اور ژوب سے کراچی کیلئے ہونگی۔حکومت نے خصوصی طور پر مسافروں کیلئے 6500 روپے رعایتی قیمت مقرر کررکھا۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ و ماحولیات مٹھا خان کاکڑ نے کہا ژوب پرواز کو دوبارہ بحال کرنا ژوب عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ رہا ہے جو پورا کیا انہوں نے کہا ژوب ایک تاریخی شہر ہے یہاں کے اکثر لوگ ملک کے بڑے بڑے شہروں میں کاروبار کرتے ہیں پی آئی اے پروازوں کی بندش سے یہاں کے لوگوں کا آنا جانا بہت بڑا مسلہ رہا ہے جو اب بڑی کوشش کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔


