ایرانی بلوچستان میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا
ایرانی بلوچستان سے اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، پیچھلے 24گھنٹوں کے دوران 19افراد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں، ایرانی بلوچستان میں اب تک 313 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر 24افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ ایران میں کرونا بڑے پیمانے پر پھیل چکا ہے جس میں مجموعی طور پر اب تک 4ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
Load/Hide Comments