نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی قومی پارٹی ہے, ڈاکٹر مالک بلوچ
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ کارکن پارٹی میں ریڈ کی ھڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پارٹی کو بلوچستان اور ملک بھر میں متحرک کرنے میں کارکنوں کا اہم سیاسی کردار رہا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی قومی پارٹی ہے انھوں نے کہا کہ پارٹی میں نئے شمولیت کا سلسلہ 23 مئ سے شروع کررہے ہیں۔ انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام 23 مئی شام 5 بجے تربت میں عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے جلسہ عام میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، مرکزی نائب صدر سینٹر میر کبیر محمد شہی، سینٹر میر محمد اکرم دشتی،مرکزی نائب صدر رجب علی رند، سردار اسلم بزنجو، میر شاوس بزنجو، میر ولید بزنجو، سابق صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ، نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر عبدالخالق بلوچ، صوبائی جنرل سکریٹری خیربخش بلوچ، محمد جان دشتی، حاجی صالح، اشرف حسین، فیض نگوری،سعددیوار، اسلم بلوچ، پھلین بلوچ سمیت گوادر پنجگور اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں ساتھی شریک ہورہے ہیں۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ حالیہ شمولیتی سلسلہ نیشنل پارٹی کے سیاسی و قومی جدوجہد پر عوام اور سیاسی قیادت کی یقین اور بے لوث جدوجہد کی بدولت ممکن ہوا ہے انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی ملک میں شفاف انتخابات، پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور تمام سیاسی و قومی مسائل کے جمہوری و سیاسی انداز میں حل کو یقینی بنانے کیلئے اپنا سیاسی و قومی کردار ادا کرتا رہے گا ملک کے مسائل کا حل شفاف انتخابی عمل اور سیاسی عمل میں عوام کی نمائندہ حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے ان حق رائے کو تسلیم کرنا ہوگا۔


