ڈیرہ اللہ یار،فائرنگ سے ایک شخص قتل خاتون زخمی
ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں دیرینہ تنازعہ کا شاخسانہ ملزمان میں گھر پر حملہ کرکے مالک مکان کو قتل کردیا گولیاں لگنے سے خاتون زخمی ہوگئی شہر کی ریلوے کالونی میں گزشتہ شب دیر سے نامعلوم ملزمان نے گھر پر حملہ کرکے خادم حسین گولہ کو قتل کردیا جبکہ گولیوں کی زد میں آکر مقتول کی بیوی مسماۃ رانی زخمی ہوگئی واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو اٹھا کر سول اسپتال منتقل کیا جہاں پر لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


