پانچ مزید ہلاکتیں، اموات کی تعداد 60ہو گئی
پاکستان میں آج کورونا وائرس سے اب تک مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4122 تک پہنچ گئی ہے۔ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 60 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 20 ہلاکتیں سندھ میں ہوچکی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 18 اور پنجاب میں اب تک 16 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان 2 اور سلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments