جعلی شناختی کارڈز کے اجراء پر ملک بھر میں گرفتاریاں

اسلام آباد(انتخاب نیوز) پاکستان کے ادارے نیشنل ڈیٹا رجسٹریشن (اتھارٹی (نادرا) نے تحقیقاتی اداروں کی مدد سے ملک بھر غیر قانونی طور پر ملکی اور غیر ملکی کارڈ جاری کرنے والے عناصر کے خلاف ملک گیر کارروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے جس میں ادارے کے افسران بھی شامل ہیں۔ملک کے مختلف حصوں سے نادرا کے افسران کے لاپتہ ہو جانے کی اطلاعات کے بعد ادارے کی طرف سے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا گیا کہ شناختی کارڈوں کے غیر قانونی اجراء کی شکاتیں موصول ہونے کے بعد اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔اس پیغام میں کہا گیا ’عوامی شکایات پر نادرا اور تحقیقاتی اداروں کا غیر ملکی اور غیر قانونی کارڈز کے اجرا میں ملوث عناصر کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔‘ادارے نے مزید کہا کہ ’اس سلسلے میں سرگودھا،راولپنڈی،کراچی میں چھاپوں کے دوران غیرقانونی اور غیر ملکی کارڈ پراسیس کرنے والے نادراملازمین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔کوئی بھی نادرا ملازم غیر ملکیوں اور غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث پایا گیا ان کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘اس سے قبل کراچی سے نادرا کے کم از کم چار افسران کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں