چمن: بم دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد 7ہوگئی
چمن/کوئٹہ:بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مرغی بازار میں جمعیت علماء اسلام(نظریاتی) کے مرکزی نائب امیر کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جبکہ 14زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق چمن کے علاقے بوغرہ چوک مرغی بازارکے قریب جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی کی گاڑی قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جبکہ 14زخمی ہوئے ہیں،جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں عطاء اللہ،ارشد، پشتون، محمدصادق، ذبیح اللہ،فضل محمد، عبدالصمد،حکمت اللہ،عصمت اللہ،محمد اقبال،نصیب اللہ،ملک عنایت اللہ،نصیب اللہ،بسم اللہ، محمدابراہیم،محمدحنفیا،عبدالقاہر،طورجان،عبدالرشید، محمود الحسن شامل ہیں۔پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ 12 افراد زخمی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ممکنہ طور پر جے یو آئی نظریاتی مولانا عبدالقادر کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دھماکا موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا، جائے وقوعہ سے ایک موٹرسائیکل تباہ شدہ حال میں ملی ہے۔پولیس کے مطابق علاقے میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی جارہی تھی اور ریلی پر پہلے سے حملے کی بھی اطلاعات تھیں۔چمن میں دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے چمن میں یوم یکجہتی فلسطین کی ریلی کے قریب بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علما اسلام نظریاتی کے زہراہتمام ریلی نکالی گئی تھی۔واقعہ کاشدید الفاظ میں مذمت کرتاہوں۔شہدا کے مغفرت کیلئے دعاگو ہوں۔زخمیوں کی نگہداشت کیلئے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے مرغی بازار چمن میں یوم یکجہتی فلسطین کے ریلی پر بم دھماکہ حملہ میں بدقسمتی سے شہدا کی تعداد 6 اور زخمیوں کی تعداد 14 ہوگئی۔10 زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چمن اور کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔جمعیت علما اسلام کے رہنماعبدالقادر لونی و قاری مہراللہ بالکل محفوظ ہیں۔علاقہ کو سیل کردیا گیا ہے۔دریں اثناء صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے چمن ساجد خان مہمند روڈ پر دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی،انہوں نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ پاکستان کو اندر سے غیرمستحکم کرنے کی غیر ملکی کوشش جا ری ہے دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے قوم کی تائید وحمایت سے دشمن کے مذموم عزائم پہلے بھی ناکام بنا یااور آئندہ بھی بنائیں گے کوئی بھی وجہ کسی بھی قسم کی خونریزی اور اندھا دھند قتل وغارتگری کی اجازت نہیں دیتا۔علاوہ ازیں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے چمن میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیاہے،انہوں نے کہاکہ دہشت گرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔کسی کو بھی صوبے کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ ایسی تخریب کار کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت کی اور متعلقہ حکام کوزخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے چمن ساجد خان مہمند روڈ پر دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو اندر سے غیرمستحکم کرنے کی غیر ملکی کوشش جا ری ہے۔دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔قوم کی تائید وحمایت سے دشمن کے مذموم عزائم پہلیبھی ناکام بنا یا،اور آئندہ بھی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ایک بار پھر ایک سازش کت تحت حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کو ہم نہیں ہونے دینگے، کوئی بھی وجہ کسی بھی قسم کی خونریزی اور اندھا دھند قتل وغارتگری کی اجازت نہیں دیتا۔


