چمن دھماکے کی مذمت، جام کمال مستعفی ہوجائیں، حافظ حسین احمد

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے چمن میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی اورحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چمن دھماکے اور اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل میں بم نصب کرکے دن دھاڑے اس بزدلانہ حملے میں 6 نظریاتی ساتھی شہادت کے مرتبہ پر فائز ہوئے جبکہ متعدد شدید زخمی ہوئے، حافظ حسین احمد نے کہا کہ اس سے قبل اسی انداز سے جے یو آئی کے سینئر رہنما مولانا محمد حنیف کو شہید کیا گیاجبکہ اس قبل صوبہ بلوچستان میں لاتعداد ایسے سانحات پے درپے آئے روز رونما ہورہے ہیں خصوصاً مولانا فضل الرحمن، مولانا محمد خان شیرانی، مولانا عبدالغفور حیدری وغیرہ کے علاوہ کئی درجن رہنماء اور کارکن جو شہید اور زخمی ہونے ان کا تعلق جمعیت علماء اسلام پاکستان، جمعیت طلبا ء اسلام پاکستان اور انصارالاسلام سے تھا اس کے علاوہ جو سینکڑوں ہر دو تین ماہ میں نشانہ بنائے جاتے ہیں ان کے قاتلوں کو کون کیفر کردار تک پہنچا ئے گا جبکہ مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی میں تعاون کرنے والے وکلاء کو اجتماعی طور پر شہید کیاگیا، کیا کسی ایک کو بھی انصاف ملا؟حکومت سب اچھاہے کا ”راگ الاپتی ہے“ حافظ حسین احمد نے فوری طور جام کمال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں