ملا برکت پر حملہ: بلوچستان بھر میں احتجاج کرینگے، نیشنل پارٹی
نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پارٹی کے مرکزی رہنما ملا برکت بلوچ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ بیان میں کہاگیا کہ بزدلانہ حملوں سے پارٹی اپنے سیاسی و فکر موقف سے کسی صورت بھی دستبردار نہیں ہوگا اور پارٹی اپنے سیاسی و قومی رہنماوں اور کارکنوں کے دفاع کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے۔ نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ مرکزی رہنما ملا برکت بلوچ پر قاتلانہ حملے اور دھشت گردی کے خلاف بلوچستان بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا بیان میں کہاگیا کہ یہ حکومت اور اس کے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حملہ کرنے والے دھشت گردوں کا سراغ لگائیں اور دھشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں بیان میں کہاگیا کہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملا برکت بلوچ پر حملے اور اس کے ردعمل میں سیاسی احتجاج کا اعلان کل پریس کانفرنس میں کیا جائے گا بیان میں کہاگیا نیشنل پارٹی کیچ کے طے شدہ شیڈول کے مطابق تمام پروگرام ہونگے پارٹی کارکن حوصلہ اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پروگراموں کو کامیاب بنانے میں اپنا تنظیمی سیاسی و قومی کردار ادا کریں۔


