بد امنی کی حالیہ لہر خطے میں نئی جنگ کیلئے راہ ہموار کرنے کا دانستہ اور شعوری حربہ ہے،اے این پی

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں چمن بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ بد امنی کی حالیہ لہر خطے میں نئی جنگ وجدل کشت وخون کیلئے راہ ہموار کرنے کی دانستہ اور شعوری حربے ہیں اس طرح کے انسانیت سوز عملیات انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ رہیگا بے گناہ نہتیانسانوں کے قتل میں ملوث کرداروں کوبہر صورت کیفر کردار پہنچایا جائے کشت وخون کی نہ کل اور نہ ہی اج مثبت نتائج برآمد ہوں گے شہدا کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہے پارٹی قیادت سے لیکر کارکنوں تک دہشت گردی کی نذر ہوچکے دکھ درد کی اس گھڑی سے گزر چکے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں چمن بم دھماکہ نہ صرف قابل مذمت بلکہ قابل گرفت عمل بھی ہے پشتون وطن کے طول وعرض میں اس طرح کے ناروا اورانسانیت سوز عملیات کا تدارک کرنا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے بے گناہ انسانوں کواس طرح تہہ تیغ کرناانتہاپسند ی دہشت گردی کی جاری نئی لہر کی کڑی ہے اس طرح کے واقعات کاسرزدہونا نیشنل ایکشن پلان سے متعلق کئے گئے وعدوں کی نفی کرتا ہے بیان میں شہدا کے لواحقین سے دکھ درد کی اس گھڑی میں دلی تعزیت کااظہار زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا ان کے فوری علاج معالجے اور واقعہ میں ملوث کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں