مردان،حفاظتی سامان کا مطالبہ کرنے والے ڈاکٹرمیں کورونا کی تشخیص
مردا ن میں ایک ڈاکٹر نے ایک ٹی وی میں انٹرویو دیتے ہوئے حکومت سے حفاظتی سامان کی مانگ کی تھی جس کے بعد انتظامیہ کی طرف سے ڈاکٹر کو شوکاز جاری کیا گیا تھا کہ وہ اس پر وضاحت دیں ورنہ اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، اطلاعات آ رہی ہیں کہ وہی ڈاکٹر اب کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ دود ن قبل ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی طبی سہولیات کیلئے احتجاج کیا گیا تھا جن پر پولیس کی طرف سے تشدد ہوا اور بعد میں انہیں جیل میں منتقل کیا گیا۔ عوامی ردعمل کے بعد ڈاکٹروں کو جیل سے رہا کیا گیا۔ بلوچستان سمیت مختلف علاقوں سے ڈاکٹروں کی شکایتیں آ رہی ہیں کہ انہیں اچھی طبی سہولیات مہیا نہیں جس کے بعد ملک بھر میں ڈاکٹرز کرونا کے شکار ہو رہے ہیں۔
Load/Hide Comments