بلوچستان: کوئٹہ کے علاوہ صوبے بھر میں اسکول کھولنے کا اعلان

بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے کوئٹہ کے سوا صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولز 24 مئی سے کھولنے کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری تعلیم کی جانب جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان بھرمیں سرکاری و نجی اسکول 24 مئی سےکھل جائیں گے تاہم کوئٹہ کے اسکولز این سی او سی کے فیصلے کے مطابق بند رہیں گے جب کہ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایاجائےگا۔
سیکرٹری تعلیم شیرخان بازئی نے جیو نیوز کو بتایا کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کورونا کی 5 فیصد سےکم شرح والے علاقوں میں اسکول کھولےجارہے ہیں اور کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد ہونےکی بناء پر اسکول نہیں کھولےجارہے ہیں تاہم کوئٹہ کے اسکولز کھولنے کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں