اوستہ محمد، صفائی کا نظام درہم برہم،کوئی پرسان حال نہیں

اوستہ محمد:اوستہ محمد میں صفائی کا نظام درھم برہم ہے کوئی توجہ نہیں شہر کی بہتری کے لئے اقدام کئے جائیں، شہری، میونسپل عملہ صفائی کرنے میں توجہ نہیں دیتے اس طرف توجہ دی جائے وبائی بیماریاں جنم لیں گے، شہریوں کا مشترکہ بیان تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے شہریوں اور کاروباری حضرات نے شکایت کی کہ شہر کے مختلف محلوں اور اس کے علا وہ شہر میں صفائی کا فقدان ہے، نالیوں کا پانی روڈوں پر ابل کر آیا، گند کچرا جگہ جگہ پڑا ہے کوئی میونسپ عملہ توجہ نہیں دیتا ہے شہریوں اور کاروباریوں کا مسلسل شکایت اور ردعمل کا اظہار کرتے رہتے ہیں لیکن کوئی توجہ میونسپل کمیٹی کا عملہ نہیں دیتا ہے، اس گندگی سے وبائی بیماریاں جنم لے رہی ہیں کوئی پرسان حال شہریوں کا نہیں اس گندگی اور نالیوں کے پانی ٹھہر نے سے کاروبار بھی متا ثر ہوتا ہے حکومت بلو چستان اور محکمہ بلدیا اس طرف توجہ دے، شہریوں کو اس گندگی سے چھٹکارا دلوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں