افغان فورسز کا طالبان کے ٹھکانے پر دھاوہ،8سکیورٹی اہلکاروں کو بچا لیا گیا
پلِ خمری،افغانستان:افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں خصوصی فورسز کے دستوں نے طالبان کے ٹھکانے پر سوموار کے روز دھاوہ بول دیا اور مسلح گروہ کے حراستی مرکز سے 8 سکیورٹی اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا۔فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن سوموار کے اوائل میں ضلع بغلانِ مرکزی کے گاں عمرخیل میں شروع کیا گیا،اس میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورسزنے عسکریت پسندوں کا ٹھکانہ تباہ کردیا۔گزشتہ 3ہفتوں سے ضلع بغلانِ مرکز حکومتی افواج اور طالبان عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا مرکز بناہوا ہے۔کابل سے 160کلومیٹر شمال میں واقع پلِ خمری کے صدرمقام والے صوبہ بغلان کے علاقوں پر قابض طالبان عسکریت پسندوں نے یکم مئی سے امریکہ کی زیرقیادت افواج کے افغانستان سے انخلا شروع ہونے کے بعد سے سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے، انہوں نے حکومتی افواج کے آپریشن پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔


