سعودی عرب میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد دو لاکھ تک پہنچنے کا انتباہ

ریاض ِسعودی عرب کے وزیر صحت توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ مملکت میں آیندہ چند ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے دو لاکھ تک ہوسکتی ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہدایات اور طریق کار کی پاسداری کی وجہ سے کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد کو کم سے کم رکھنے میں مدد ملی ہے جبکہ ان ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں کیسوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں