امریکا میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز 2 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے

واشنگٹن،امریکا میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز 2 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے، مجموعی اموات چین سے قریبا 4 گنا اور بیماروں کی تعداد 5 گنا زیادہ ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے امریکا میں ہلاکتیں 12ہزار 854، جبکہ بیمار افراد کی تعداد 4 لاکھ412 ہو گئی۔3 لاکھ 65 ہزار 884 کورونا کے مریض اب بھی امریکا بھر کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 9 ہزار 169 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 ہزار 674 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہوئے۔افریقی امریکی سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، وینٹی لیٹرز کم پڑنے کے سبب حاملہ خواتین، ہیلتھ ورکرز اور سیاستدانوں کو ترجیح دینے کا منصوبہ بنایا گیا۔گرچہ نئے تخمینے کے مطابق امریکا میں ہلاکتوں میں کمی آئے گی تاہم اگست تک 82 ہزار افراد کی کورونا کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں