عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، شہبازشریف
لاہور:مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔شہباز شریف نے پارٹی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفادات کے منافی بجٹ سازی کی مزاحمت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پری بجٹ سیمینارکیا جائے تاکہ عوام کو معیشت کی حقیقت کا پتا چل سکے، معاشی ماہرین پری بجٹ سیمینار میں معیشت کی حقیقت قوم کو بتائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی معاشی ہیرا پھیریوں کی قیمت عوام منہگائی سے ہر روز ادا کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


