76 روزہ سخت لاک ڈاؤن کے بعد ووہان میں سفری پابندیاں ختم

ووہان،چینی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں سامنے آئی تھی اور ووہان کو 23 جنوری کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا تھا۔تاہم مقامی میڈیا کے مطابق منگل کو چینی حکام نے 76 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد ووہان کو آمد و رفت کیلئے کھول دیا ہے۔کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد پہلی بار چین میں کوئی موت سامنے نہیں آئی،دوپہر 12 بجے ٹریفک حکام نے گاڑیوں کو صوبہ ہوبئی کے دارالخلافہ ووہان سے باہر جانے کی اجازت دی۔چین نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ وہ 8 اپریل تک ایک کروڑ 10 لاکھ نفوس پر مشتمل شہر ووہان میں لاک ڈاؤن ختم کردے گا۔خیال رہے کہ چین میں جنوری کے بعد پہلا دن ہے جب کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے اور وہاں نئے کیسز کی تعداد بھی انتہائی کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں