ڈیرہ مراد جمالی، ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مراد جمالی میں ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق نصیر آباد کے ہیڈکوارٹر پولیس تھانہ سٹی ایریا شہید میر محمد مراد ابڑو چوک کے قریب قومی شاہراھ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد آصف ولد آزاد خان اللہ داد ولد اللہ ڈنہ اقوام کلہوڑہ سکنہ ڈیرہ مراد دونوں جاں بحق ہو گئے جبکہ کار ڈرائیوروشن علی اورکار میں سوار بشیر احمد ولد مرید صفی اللہ ولد کرم اللہ ساکنان ڈیرہ مراد جمالی زخمی ھو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ھسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے نعشیش گھر پہنچنے پر گہرام مچھ گیا اور ہر آنکھ اشک بار تھی جاں بحق ہونے والوں کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں