جموں وکشمیر‘ دھماکے میں بیٹی جاں بحق، ماں شدید زخمی

سرینگر:بھارت کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بارودی شیل پھٹنے سے ایک لڑکی جاں بحق جبکہ اس کی ماں شدید زخمی ہو گئی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے شارہ کوٹ ویلگام میں ایک خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ سبزی کی تلاش کیلئے جنگل گئی تھی جہاں انہیں ایک شیل پڑا ہوا ملا جو وہ اپنے ساتھ گھر لائیں۔ گھر پہنچ کر جب انہوں نے بیگ کھولا تو اس دوران ایک زور دا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 49سالہ خاتون سارا بیگم اور اسکی بیٹی گلنازہ شدید زخمی ہو گئیں۔ دونوں کو فوری طور پر ایک نزیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں بیٹی دم توڑ بیٹھی جبکہ ماں کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں