پی ایس ایل: پاکستان میں موجود 25 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو تاحال ویزوں کا انتظار

پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجودہ 25 کھلاڑی و اسٹاف کو تاحال ویزے نہ مل سکے۔
پی سی بی کے ذرائع کاکہنا ہیکہ متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار چھٹی کی وجہ سیکچھ معاملات میں تاخیرہوئی ہے اور امید ہے کہ آج تمام معاملات کلئیر ہوجائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق کئی غیر ملکی کھلاڑی یو اے ای پہنچ چکے ہیں جن کے ناموں کا اعلان ایک ساتھ کیا جائے گا۔
واضح رہیکہ پی ایس ایل 6 کے کورونا کی وجہ سے باقی رہ جانے والے میچز ابوظبی میں کرائے جائیں گے جس کے لیے کئی کھلاڑی امارات پہنچ چکے ہیں۔
Load/Hide Comments