شکار پور: 3بکتربندگاڑیوں اور جدیداسلحہ ملنےتک ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن روک دیا گیا

نئی حکمت عملی طےکی جارہی ہے، 1 سے2 دن بعد دوبارہ آپریشن شروع کیاجائےگا، ایس ایس پی
شکارپور کے علاقے گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں کےخلاف جاری آپریشن روک دیا گیا۔
ایس ایس پی تنویرتنیو کا کہنا ہے کہ آپریشن 3بکتربندگاڑیوں اورجدیداسلحہ ملنےتک روکاگیا،نئی حکمت عملی طےکی جارہی ہے، 1 سے2 دن بعد دوبارہ آپریشن شروع کیاجائےگا۔
اب تک ڈاکوؤں کے260 سے زائد ٹھکانےتباہ کردیے گئے ہیں لیکن پانچ مغویوں کو اب تک بازیاب نہیں کرایاجاسکا۔ آپریشن کےدوران ڈاکوؤں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار، ایک فوٹوگرافرشہید اور6 پولیس اہلکارزخمی ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں