دنیا بھرمیں کورونا سے 88 ہزار502 اموات، 15 لاکھ 18 ہزار سے زائد متاثر
نیویارک: دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 88 ہزار 502 ہو گئی، 15 لاکھ 18 ہزار 719 متاثر ہیں۔کورونا کے دنیا بھر میں ڈیرے، امریکا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ عالمی وبا سے 24 گھنٹوں میں 1973 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکا میں اب تک 14 ہزار 795 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کورونا کے شکار افراد کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 128 ہے۔کورونا وائرس کے بحران کا سب سے بڑا شکار نیویارک ہے۔ نیویارک کے گورنر نے کہا ہے کہ ریاست میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں پرچم سرنگوں رہیں گے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے اپنے ادارے کے کام کا دفاع کرتے ہوئے کورونا وائرس پر سیاست کو ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے امریکی صدر کے بیان کی تردید کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ ہر قوم سے قریب اور کلربلائنڈ ہیں۔کورونا نے یورپی ممالک میں بھی تباہی پھیلا دی، اسپین میں کورونا سے 14ہزار 792 افراد ہلاک ہو گئے۔ اٹلی میں 17ہزار669 شہری جان سے گئے۔جرمنی میں 2 ہزار 349، فرانس میں دس ہزار 869، ایران میں 3 ہزار 993 اور برطانیہ میں 7 ہزار 97 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانیہ کے وزیراعظم اب بھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں تاہم ڈاکٹرز ان کی حالت میں بہتری کا بتا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ تیس ہزار589 ہے۔