پاکستان: 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی 248نئے مریض
اسلام آباد:پاکستان کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی 248 نئے مریضوں میں تشخیص ہوئی ہے جبکہ وائرس سے 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اس طرح پاکستان میں موجود کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4322 ہوگئی ہے۔ وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 63 ہے جبکہ 572 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے مطابق صوبوں میں متاثرہ افراد کی تعداد کچھ یوں ہےپنجاب 2171سندھ 1036خیبر پختونخوا 560گلگت بلتستان 213بلوچستان 212اسلام آباد 102پاکستان کے زیر انتظام کشمیر 28ہو چکے ہیں
Load/Hide Comments