بلوچستان، بجٹ میں تعلیم کیلئے 90ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور

کوئٹہ:بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلئے 90ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے محکمہ تعلیم نے سات ارب کی لاگت صوبے کے ہر ضلع میں جدید سہولیات سے آراستہ سنٹر آف ایکسیلینس کے نام سے ہائی اسکول قائم کرنے کی تجویز دے دی پرائمری اسکولز کو مڈل اسکولز اور مڈل اسکولوں کو ہائی اسکولز میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن شیر خان بازئی نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محکمہ تعلیم کا بجٹ ستر ارب سے بڑھ کر نوے ارب کرنے کی تجویز ہے انہوں نے بتایا کہ صوبے کے 33 اضلاع میں ایک ایک سنٹر اف ایکسلینس کے نام سے ہائی اسکول بنائے جائیں گے جس میں ایک ہزار بچوں کی گنجائش ہوگی جبکہ سو بچوں کیلئے ہاسٹل کی سہولت بھی ہوگی،سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ اٹھ ارب کی لاگت سے صوبے کے ہر ڈویژن میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے تین تین ایکٹر پر ہائی اسکول کھولے جائیں گے دو ارب روپے کی لاگت سے اساتذہ کی تربیت کا پروگرام بھی زیر غور ہے صوبے میں سو سے زائد پرائمری اسکولز کو مڈل اسکولز اور مڈل اسکولوں کو ہائی اسکولز میں اپ گریڈ کئے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز کے قیام کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں