عوامی ٹریکٹر پروگرام کے تحت حقدار زمینداروں کو ٹریکٹر کی فراہمی کا عمل شروع کردیا ہے، قمبر دشتی
تربت:وزیراعلیٰ بلوچستان کے تر قیاتی پروگرام عوامی ٹریکٹرپروگرام کے تحت بلوچستان کے حقدارزمینداروں کوٹریکٹر فراہمی کا عمل تربت سمیت بلوچستان بھر میں شروع کردیاگیاہے صوبہ بلوچستان بھر کی طرح تربت شہر تربت میں بھی صوبائی وزیرذراعت اور سیکرٹری ذراعت قمبردشتی کے احکامات پر محکمہ ذرعی انجینئرینگ بلوچستان تربت کیزیراہتمام گرین بلوچستان پروگرام کے تحت ذمہ داروں کو ٹریکٹرز فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کاانعقاد سرکٹ ہاس میں کیاگیاکمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کی جانب سے اے ڈی سی سراج کریم نے قرعہ اندازی کیعمل کی نگرانی کی اور ایم ایم ڈی کے انجینئر شعیب اکرم نے انکی معاونت کی.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسراج کریم اور ایم ایم ڈی کیچ کے شعیب اکرم نے قرعہ اندازی کے شفاف عمل کے بعد میڈیاکوبایاکہ اس اسکیم میں زراعت کے محکموں میں کاشت کار زمینداروں کے ذریعہ مجموعی طور پر 192 درخواستیں جمع کروائی گئی تھیں، لیکن کیچ کیلئے 26 ٹریکٹر فراہم کیاجارہاہے اسلئے لکی ڈرا میں 192 میں سے 26 ناموں کا اعلان کیا گیاہے, باقی دیگر 26زمینداروں کی الگ قرعہ اندازی کیاگیاہے انکے نام ویٹنگ لسٹ میں میں ڈال دیاہے فاتح زمینداروں کو تین دن کے اندر ٹریکٹرکیحصول کیلئے 5 لاکھ لاکھ 8 ہزار اور پانچ سو روپے بینک میں جمع کرناہوگا باقی رقم حکومت ادا کرے گی, پہرانہیں ٹریکٹرفراہم کیاجائیگا. جو جمع نہیں کرسکاتو پہر سیریل نمبرکے تحت ویٹنگ لسٹ والے زمینداروں کو ٹریکٹرفراہم کیاجائیگا, ضلعی انتظامیہ نے میڈیاکی موجودگی میں صاف وشفاف قرعہ اندازی کرائی ہے۔


