ملک بھرمیں ایک ہزار303 افراد کورونا وبا کا شکار، 76 افراد جاں بحق

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں ایک ہزار303 افراد کورونا وبا کا شکارجب کہ 76 افراد جاں بحق ہوگئے۔این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمارکے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1303 افراد وبا کا شکار جب کہ 76 افراد وبا سے جان کی بازی ہارگئے۔

ملک میں گزشتہ روز 41 ہزار 824 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 1 ہزار 978 افراد صحتیاب بھی ہوئے ۔
ملک میں کورونا کے باعث تشویشناک کیسز کی تعداد 2 ہزار 967 ہے جب کہ تاحال 8 لاکھ 71 ہزار 669 افراد صحتیاب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں