افغانستان، طالبان نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 7افراد کو قتل کردیا
مزار شریف،افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 7افراد کو قتل کردیا۔جمعرات کو صو با ئی حکومتی ترجمان منیر احمد فرہاد نیبتایا کہ شمالی بلخ صوبہ میں بدھ کے روز طالبان جنگجوں کے ایک گروپ نے شہریوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے ایک ہی گھرانے کے 7 افراد کو ہلاک کردیا۔فرہاد کا کہنا ہے کہ مسلح طالبان جنگجوں نے بدھ کی سہ پہر شورش زدہ صوبہ کے شولگرہ ضلع میں کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں پر اندھا دھند فائر نگ کر دی اور ایک ہی خاندان کے 7 ارکان کو ہلاک کردیا۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ متاثرہ افراد تمام عام شہری ہیں اور ان کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔طالبان جنگجوں نے جو کہ بلخ صوبہ کے کچھ علاقوں میں سرگرم ہیں جس کادارالخلا فہ مزار شریف ہے اور کابل سے 305 کلومیٹر شمال میں واقع ہے ان ہلاکتوں کے حوالے سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔