چین میں گیس دھماکے سے 12 افراد ہلاک، 144 زخمی

بیجنگ: چین کے رہائشی علاقے میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 144 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر شیان کے ضلع ژانگوان میں ہونے والے گیس دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 144 زخمی ہوگئے جب کہ سبزی کی مارکیٹ منہدم ہونے کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ متعدد افراد اب بھی مارکیٹ کی عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

دھماکے کے فوراً بعد امدادی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے ریسکیو کا کام شروع کردیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں، اسپتالوں کی جانب سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے، دوسری جانب شہری انتظامیہ نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی عمل شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں