بورس جانسن کو ہر حال میں آرام کی ضرورت ہے‘

ڈاوننگ سٹریٹ کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ سے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ وہ بہت بہتر حالت میں ہیں اور مثبت ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے 10 دن بعد اتوار سے لندن کے سینٹ تھامس ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے اور انھیں پیر کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کرنا پڑا تھا۔جمعرات کی شام وزیرِ اعظم کے ایک ترجمان نے بتایا کہ انھیں ’انتہائی نگہداشت سے واپس عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، جہاں صحت یاب ہونے کے ابتدائی مرحلے میں وہ طبی عملے کی زیرِ نگرانی رہیں گے۔‘بورس جانسن کے والد، سٹینلے کا کہنا تھا کہ ان کے اہل خانہ این ایچ ایس کے انتہائی شکر گزار ہیں لیکن اب وزیر اعظم کو لازمی طور پر ’آرام‘ کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں