بلوچستان کے عوام کو اشیاء خورد و نوش کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ:صوبائی وزیر خوراک/بہبودآبادی و چیئر مین بلوچستان فوڈ اتھارٹی سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے کہا ہے کہ بلوچستان کوملاوٹ خوروں اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے یہاں کے عوام کے لیے اشیاء خوردونوش حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔جبکہ زائدالمعیاد اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی صوبائی وزیر و چیئر مین بلوچستان فوڈ اتھارٹی سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام اشیاء خوردونوش حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔جبکہ زائدالمعیاد اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ اور عوام مہنگے اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں پر کھڑی نظر رکھتے ہوئے بی،اے،ایف کے حکام سے رابطہ کریں۔تاکہ ایسے کاروبار مالکان کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جا سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں یہاں کے عوام کو معیاری خوراک،معیاری تعلیم اور صحت سے متعلق اعلی معیار قائم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں عوام کو غذائیت سے بھرپور،معیاری اورحفضان صحت کے مطابق خوراک کی فراہمی پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔جبکہ ناقص و غیر معیاری خوراک فراہم کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف اضلاع میں کاروائیاں جاری ہیں۔تاہم عوام کو معیاری اشیائے خردونوش کی فراہمی سمیت سستا اور اعلیٰ معیار کے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیر خوراک نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت صوبے کے دور دراز کے علاقوں میں زندگی بسر کرنے والے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے جبکہ محکمہ خوراک کی جانب سے عوام کو معیاری اور صحت افزاء خوراک کی فراہمی سمیت سستے داموں معیاری آٹے کی ترسیل کو ہر صورت ممکن بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مہنگائی کے خلاف ہر ممکن کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سرکاری نرخنامے پر سختی سے عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔اور ناقص و غیر معیاری اشیاء سمیت گراں فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ صوبہ کے عوام کو ریلیف مل سکے۔صوبائی وزیر سردار کھیتران نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے معائنہ ٹیم کی جانب سے بلوچستان بھر میں موجود کھانے پینے کے مراکزکے مالکان کو بی،ایف،اے، کے وضح کردہ معیار(اسٹینڈرڈز)کے مطابق معیاری اشیاء کی فروخت اوراپنی دکانوں میں بی، ایف، اے کی جانب سے ممنوعہ و مضر صحت قرار دی گئی اشیاء فروخت نہ کرنے اور اس حوالے سے فوڈ اتھارٹی حکام کے فراہم کردہ ایس،او،پیز پر عمل در آمد یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی اور حفض ان صحت کے اصولوں کے عین مطابق فوڈ ٹیسٹنگ کے طریقہ کار کو سہل بنانے اور عوام کوغذائیت سے بھرپور خوراک مہیاء کرنے کے حوالے سے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو وسعت دی جارہی ہے۔کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبہ کے غریب عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ان کو زندگی کی تمام تر سہولیات کی فراہمی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ انتظامیہ اور عوام مہنگے اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں پر کھڑی نظر رکھتے ہوئے بی،اے،ایف حکام سے رابطہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلی جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں یہاں کے عوام کو معیاری خوراک،معیاری تعلیم اور صحت کا اعلی معیار قائم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔جبکہ عوام کو غذائیت سے بھرپور،معیاری اورحفضان صحت کے مطابق خوراک کی فراہمی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔جبکہ ناقص و غیر معیاری خوراک فراہم کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف اضلاع میں کاروائیاں جاری ہیں۔تاہم عوام کو معیاری اشیائے خردونوش کی فراہمی سمیت سستا اور اعلیٰ معیار آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیر خوراک و چیئر مین بی،ایف،اے نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے دور دراز کے علاقوں میں زندگی بسر کرنے والے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے جبکہ محکمہ خوراک کی جانب سے عوام کو معیاری اور صحت افزاء خوراک کی فراہمی سمیت سستے داموں معیاری آٹے کی ترسیل کو ہر صورت ممکن بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مہنگائی کے خلاف ہر ممکن کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سرکاری نرخنامے پر سختی سیعمل در آمد کو یقینی بنائیں۔اور ناقص و غیر معیاری اشیاء سمیت گراں فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔صوبائی وزیر سردار کھیتران نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے معائنہ ٹیم کی جانب سے بلوچستان بھر میں موجود کھانے پینے کے مراکزکے مالکان کو بی،ایف،اے، کے وضح کردہ معیار(اسٹینڈرڈز)کے مطابق معیاری اشیاء کی فروخت اوراپنی دکانوں میں بی، ایف، اے کی جانب سے ممنوعہ و مضر صحت قرار دی گئی اشیاء فروخت نہ کرنے اور اس حوالے سے فوڈ اتھارٹی حکام کے فراہم کردہ ایس،او،پیز پر عمل در آمد یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی اور حفضان صحت کے اصولوں کے عین مطابق فوڈ ٹیسٹنگ کے طریقہ کار کو سہل بنانے اور عوام کوغذائیت سے بھرپور خوراک مہیاء کرنے کے حوالے سے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو وسعت دی جارہی ہے۔کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبہ کے غریب عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ان کو زندگی کی تمام تر سہولیات کی فراہمی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں